ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اترکنڑا کورونا کی تیسری لہر کا سامنا کرنے کےلئے تیار : جشن آزادی کے موقع پر ضلع نگراں کار وزیر شیورام ہیبار

اترکنڑا کورونا کی تیسری لہر کا سامنا کرنے کےلئے تیار : جشن آزادی کے موقع پر ضلع نگراں کار وزیر شیورام ہیبار

Mon, 16 Aug 2021 18:35:29    S.O. News Service

کاروار:16؍اگست (ایس اؤ نیوز) کورونا کی تیسری لہر کا سامنا کرنے کےلئے ضلع میں پیشگی اقدامات اور تیاری کرلی گئی ہے۔ خاص کر آکسیجن کی قلت ہونےنہ پائے اس کا انتظام کرلیاگیا ہے۔ ضلع نگراں کاروزیر شیورام ہیبار نے ان خیالات کا ا ظہار کیا۔

شہر کے پولس پریڈ میدان میں 75ویں یوم آزادی کے جشن میں پرچم کشائی کے بعد وہ خطاب کررہے تھے۔ وزیر موصوف نے کہاکہ تیسری لہر کا سامنا کرنےکےلئے تیاری کے طورپر آکسیجن سے جڑے 284بیڈ، 1888خصوصی بیڈ اور 284سپورٹیڈ بیڈ تیارہیں۔ 104وینٹی لیٹر اور 155آئی سی یو بیڈاور 52بیڈ بچوں کےلئے خصوصی طورپر آئی سی یو کے ساتھ مختص کئے جانےکی جانکاری دی۔

انہوں نے بتایا کہ ڈانڈیلی میں 10،بھٹکل میں 37،سرسی میں 24،کاروار میڈیکل سائنس سنٹر (کریمس)میں 70آکسیجن والے بیڈ اور 50آئی سی یو بیڈ اضافی طورپر تیار رکھے ہوئےہیں۔ بہت ہی کم وزن والے 184بچوں کو میڈیسن کٹ اورمعمولی کم وزن والے 3902بچوں میں سے ابھی تک 2185بچوں کو میڈیکل کٹ تقسیم کئے گئے ہیں۔ ضلع میں کورونا کے مریضوں کو آکسیجن کی قلت نہ ہو اس کے لئے اہم اقدامات اٹھائے گئےہیں۔ ابھی تک 6کے ایل حجم والاپلانٹ کریمس کے صحن میں قائم کیاگیا ہے، سرسی اور بھٹکل میں بھی 6کے ایل حجم والے پلانٹ کے لئے پیش کش کی جاچکی ہے۔ ضلع کے ہرتعلقہ میں آکسیجن پلانٹ قیام کے لئے اقدام کئے جانےکی جانکاری دی ۔ ضلع  میں ابھی تک 552379لوگوں کو پہلا ڈوز اور 195156لوگوں کو دوسرا ڈوز دیاجاچکاہے۔ سیلاب زدگان کی امداد کے لئے وزیر اعلیٰ نے اقتدار سنبھالے دوسرے دن ہی ضلع کا دورہ کرتےہوئے 210 کروڑروپیوں کےمعاوضہ کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر رکن اسمبلی روپالی نائک، میونسپالٹی صدر ڈاکٹر نتین پکلے ، نائب صدر پرکاش نائک، ڈی سی ملئی مہیلن ، ایس پی پرکاش دیوراج ، ضلع پنچایت سی ای اؤ پریانگاایم ، اضافی ڈی سی ایچ کے کرشنا مورتی موجود تھے۔


Share: